اسلام،ریاست،سیاست
اسلام ۔تنظیم ریاست اور سیاست عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری 9224599910 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ اسلام جس قسم کا معاشرہ قائم کرنا چاہتا ہے اس کی مرکزی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں معروفات نیکیوں فروغ پائیں اور منکرات برائیوں کا استیصال ازالہ ہو ۔ یہ وہ مسلمان ہیں کہ اگر ہم نے انھیں زمین میں صاحب اقتدار کردیا تو وہ نماز قائم کریں گے،ادائے زکوات میں سرگرم ہوں گے،نیکیوں کا حکم دیں گے اور برائیوں سے روکیں گے ۔ خلافت عربی زبان کا لفہے جس کے لغوی معنی نیابت،جانشینی اور قائم مقامی کے ہیں۔ خلیفی یعنی نائب و جانشین۔جس میں اللہ کے اقتدار اعلی کو تسلیم کرتے ہوئے انر شرعی کے مطابق اختیارات کو استعمال کیا جاتا ہے ۔خلیفہ اسلامی ریاست میں حکومت کا سربراہ اور اس کے باشندوں کے دینیو دنیاوی معاملات کا ناظم ونگراں ہوتا ہے ۔قرآن نے حضرت داؤد کو خلیفہ کہہ کر ہی مخاطب کیا ہے ۔ رسول اللہ صلعم نےخاص عقیدے کی بنیاد پر ایک صالح معاشرے کی تشکیل کی۔افراد کا ارتقاء کیا انھیں مثبت اصولوں پر ترقی دی،اخوات،ہمدردی ،مساوات،عدل وقسط،حریت فکرو عمل ،تقوی،امانت ودیانت، شوری ،امن وصلح،نظم وضبط،رواداری سے مزین کیا۔مض...