پی ڈی ایف کتابوں کے فائدے زیادہ
*📚پی۔ ڈی۔ ایف۔ کتب دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ📚* (فوائد ذیادہ، نقصان کم) *از :عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری* 9224599910 ########################### دورِ حاضر بجا طور پر علم اور ٹکنالوجی کا دور ہے۔ آج ہر ہاتھ میں اینڈرائیڈ فون معمول کی بات ہو چکی ہے۔ لہذا پی۔ڈی۔ ایف۔ کتاب پڑھنا آسان اور ہر کسی کی دسترس میں ہے۔ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔ اس خیال سے بھی ہمیں اتفاق ہے کہ پی۔ڈی۔ایف۔ کتابوں کے چلن کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ لیکن پی۔ڈی۔ایف۔ کتابوں سے فوائد ذیادہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ہمیں نقصانات کم نظر آتے ہیں۔ آئندہ سطور میں ہم ان دونوں کو پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ *❇️ پی۔ ڈی۔ایف۔ کتابوں کے فوائد:* 👈 مفت حاصل ہوتے ہیں، لہذا پیسوں کی بچت ہوتی ہے۔ 👈 دنیا جہاں کی کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجن پر حاضر ہیں۔مطلوبہ کتاب تلاش (search) کرنا انتہائی سہل اور آسان ہے۔ انھیں کسی بھی ڈوائس کمپیوٹر، ٹیبلیٹ، یا موبائل فون پر پڑھا جاسکتا ہے۔ 👈 ہزاروں کتب کی ورق گردانی کی ضروت نہیں، بس ایک انگلی کی جنبش کافی ہے۔ 👈 جدید ٹکنالوجی نے مختلف ٹولز کے ذریعہ انھیں بہت بہتر بنا دیا ہے۔ مثلاً تف...