*ازدواجی رشتوں میں جذباتی ہم آہنگی Emotional Alignments کےاثرات* (16)
از: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
*سکون دل ۔ سکون خانہ ۔ تنازعات سے ہم آہنگی تک کا سفر*
9224599910
################
ازدواجی رشتہ صرف قانونی یا جسمانی تعلق نہیں بلکہ جذبات ، شعور ، اقدار ، اور مقاصد کا اشتراک ہے ۔ دو افراد جذباتی سطح پرہم آہنگی، سمجھوتا ، باہم فکری کا قیام جس کے نتیجے میں ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کو بہتر طریقے سے سمجھنے ، محسوس کرتے اور ان کا احترام کرتے ہیں ایک دوسرے کی خوشی اور دکھ کو اپنے اندر جذب کر کے مطابقت پیدا کرتے ہیں ۔ یہ فاصلوں کو کم کرتا اور اعتماد ومحبت کی پرورش اور ان کا ارتقاء کرتا ہے ۔ تنازعات میں غلط فہمی کی بجائے ہم دلی پیدا کرتا ہے ۔ یہ لوث محبت unconditional LOVE ہے ۔ یہ ایک رشتی سازی کا فن ہے ۔ اس سے رشتے بہتر ہوتے ہیں The art bod relationship Building ، نفسیاتی اور جمالیاتی سکون ملتا ہے ۔ یہ خاندانی سکون کی کنجی ہے ۔ جو جوڑے emotional attunement کرلیتے ہیں ان میں طلاق کا خطرہ 40 % کم ہوتا ہے۔
💠 "مشترکہ جذباتی شعور" ۔ یعنی دلوں اور ذہنوں کا باہم جڑنا ہے ۔
✳️ حصہ اول : جذباتی ہم آہنگی (Emotional Alignment)
روزانہ محبت بھرا ایک جملہ کہیے: *"تم میرے لیے بہت خاص ہو۔"*
➤ روزانہ جذباتی یقین دہانی تعلق کو مضبوط بناتی ہے ۔
. The Five Love Languages (Dr. Gary Chapman)
پانچ محبت کی زبانیں:
الفاظ (Words of Affirmation)
لمس (Physical Touch)
تحفے (Gifts)
خدمات (Acts of Service)
وقت دینا (Quality Time)
➤ ہر انسان محبت کو مختلف انداز میں محسوس کرتا ہے ۔ *اپنے شریکِ حیات کی "محبت کی زبان" کو پہچاننا تعلق کو نکھارتا ہے۔*
Active Listening vs۔ Passive Hearing
➤ صرف سننا کافی نہیں ، سمجھنا ضروری ہے۔
Active Listening: آنکھوں میں دیکھ کر ، سر ہلا کر ، چہرے کے بہترین اور گوناگوں تاثرات Expectations کے ساتھ اہم جملے دہرا کر بات سننا ۔ ،
➤ ہر رات سونے سے پہلے ایک دوسرے کی دو خوبیوں یا کاموں کا شکر ادا کریں ۔
➤ ہفتے میں ایک بار جذباتی کیفیت کا حال دریافت کریں: " آج کل کیسا محسوس کر رہے ہو؟"
✳️ حصہ دوم: جدید چیلنجز (Modern Challenges)
. Digital Distance vs. Physical Closeness
➤ جملہ: "ایک ساتھ بیٹھ کر الگ الگ موبائل میں گم رہنا ۔
*"ظاہری قربت مگر اندرونی دوری"*
➤ حل: Tech-Free Time Zones (ٹیکنالوجی سے آزاد وقت مقرر کریں)
➤ مقدس رشتے کو سوشل میڈیا پر زیادہ نہ دکھائیں ۔ نجی محبت ، محفوظ محبت ۔
➤ جذباتی بےوفائی ، یعنی کسی غیر کے ساتھ جذباتی وابستگی ۔
➤ علاج : کھلی گفتگو ، حدود طے کرنا ، اعتماد کی بنیاد دوبارہ قائم کرنا ۔
➤ : وقت کی منصفانہ تقسیم اور شریکِ حیات کے لیے مخصوص وقت ۔
✳️ حصہ سوم : سنتِ نبوی ﷺ اور اسلامی اصول
➤ ترجمہ: نبی کریم ﷺ جذباتی لحاظ سے نہایت حساس ، شفیق اور نرم دل شوہر تھے ۔
➤ حضرت خدیجہؓ کی وفات کے بعد بھی وفا اور محبت کا اظہار ۔ "وفا کا معیار"
➤ نبی کریم ﷺ حضرت عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے ، محبت میں مزاح ضروری ہے ۔
➤ "صلح حدیبیہ" میں ام سلمہؓ کا مشورہ ۔
"مشورہ دینا عزت دینے کے مترادف ہے۔"
➤ ترجمہ: شوہر گھر کے کاموں میں شریک ہوں اس سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔
✳️ حصہ چہارم: مشاہدات و کاؤنسلنگ تجربات
➤ تنقید محبت سے، مناسب وقت پر، اور صرف ضرورت ہو تو دیں۔
. Pre/Post-Marital Orientation
➤ شادی سے پہلے یا بعد میں ازدواجی رہنمائی لینا ۔ شعور کی تعمیر ۔
➤ شرعی حدود میں رہتے ہوئے جسمانی قربت پر بات چیت شرم نہیں شعور ۔
➤ باہم گلے ملنا ، جذباتی ڈائری لکھنا ۔ دلوں کو قریب لاتا ہے ۔
✳️ حصہ پنجم: عملی نکات(Micro-Tips)
. Pillow Talk رات سونے سے پہلے بات چیت
. Random "I miss you" messages ۔ دن میں اچانک محبت کا پیغام
25. لڑائی کے بعد جسمانی قربت ۔
✳️ سنہرے اقوال
➤ محبت صرف نام نہیں ، روز کا عمل ہے ۔ خوش رہو ، خوش رکھو ۔
➤ خاموشی ہمیشہ امن نہیں ہوتی ، نرمی سے خاموشی توڑنا سیکھیں ۔
➤ جنسی قربت , روزمرہ کے احترام سے شروع ہوتی ہے ۔
*اختتامیہ:*
جدید دور کی ازدواجی زندگی میں خوشی ، ہم آہنگی اور روحانی سکون حاصل کرنے کے لیے جذباتی ذہانت ،نفسیاتی ایپروچ مواصلاتی مہارت ، دینی رہنمائی ، تقوی ، احسان ، نرم خوئی ، صلہ رحمی خلوص اور نفسیاتی بصیرت کی یکجائی ضروری ہے ۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں
Comments
Post a Comment