ہمارے مسائل اور الجھنیں

 *مسائل میں الجھایا گیا ہوں*

 

 *عبدالعظیم رحمانی  ملکاپوری*

9224599910


###########




 کہتے ہیں کہ

 "سوتے کو جگانا آسان ہے جاگتے کو جگا نا مشکل"

 علامہ اقبال نے کہا  تھا


*دم توڑ چکی ان کا دو صدیوں کی غلامی*


*دارو کرے کوئی ان کی پریشاں نظری کا*


ملّت اسلامیہ کی موجودہ صورت حال بڑی دگرگوں ہیے -خیر البشر کی امّت وسط، ملک عزیز میں مسائل کا شکار،اسلاموفو بیہ کے نرغے میں،تعصب اور فسطائیت کے حصار میں اور اپنے فرائض منصبی سے غافل، نشہ غفلت سے سرشار اور ہم سبھی ہواوہوس میں گرفتار ہیں..


 کوٹ، پینٹ، شرٹنگ والے ہی نہیں، جبّہ ودستار پر بھی دنیا چھائی ہوئی ہے...جس کے عملی مظہر برادران وطن کو ہنسنے کا موقع فراہم کر تے ہیں۔. 


*یہاں کوتاہی ذوق عمل ہیے خود گر فتار ی*


*جہاں بازو سمٹتے ہیں ونہیں صیاد ہوتا ہیے*


مسائل میں الجھا ئی گئ امّت ، دین کے وسیع تصوّر  کے ادراک کی کمی اور ایثار و قربانی، اخلاق حمیدہ، اسلاف کی میراث سے تہی دامنی، آپسی انتّشار، بڑے مقاصد کیلئے نہ علمی تیاری نہ تحقیق اورنہ جستجو،نہ منصوبہ بندی؟؟؟ 

بس سہل پسندی اور غلو فی الدین ،اخلاقی گراوٹ،علماءاور اکابر کی شخصیت پرستی، کم علمی، جہالت، غفلت وسرشاری، اپنے ہاتھوں وقت کی بربادی، لایعنی بے مقصد  مشاغل، رسم ورواج  کی حد تک دین داری، توہم  پرستی، جذباتیت، حرص و طمع، لالچ، بد کرداری، بے ایمانی، دھوکہ دہی، وعدہ خلافی، شکوک، بہکاوے، جھوٹ، رشوت، دنیا پرستی، اقرباء پروری،حق سے زیادہ حاصل کرنے کی ہوس ،اجتماعی اداروں ،جماعتوں ،انجمنوں میں  نہ شفّافیت نہ شورائیت، باپ کے بعد بیٹا ولی عہد اور اس جیسی بے شمار بری عادات و اطوار، طور طریق نے اخلاقی طور پر ملّت کو کھوکھلا کر دیا ہے.. اب اس میں وہ عزم حوصلہDetermination ہیے نہ ویسی ایمانی جراءت، نہ کردار کی وہ عظمت جو اسلامی تاریخ اور ان کے اسلاف کا طراء امتیاز تھا..........

  آزمائشیںordeals جاگنے اور متّحد ہونے کا سبب بنتے ہیں.

*اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں، اس کی رحمت سے تو بس کافر ہی مایوس ہوتے ہیں*

یاس و قنوطیت اورناامیدی سے بابر نکلیے،اپنے شاندار  ماضی سے سبق حاصل کیجیے اور مستقبل کو علم وفکر، محنت شاقّہ اور اپنی اور ملّت کی انفرادی اور اجتماعی منصوبہ بندی کو قرآنی تصوّر دین اور رسول کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیجیے۔

شیطان انسان کا بھیڑیا ہے۔جیسے بکریوں کا دشمن بھیڑیا۔جو شاذہ،قاصہ،اور ناجیہ کو اچک لیتا ہے۔

"مختلف گھاٹیوں میں منتشر ہونے سےبچو اور جماعت نیز عامّتہ المسلمین کے طریقے کو تھامے رہو"(مسند احمد)

 پھر دیکھیے! ملّت کی یہ بیداری آپ کو کیاکچھ کامیابی عطا کرتی ہے..

*Y o u    c a n    w i n*

1 :پوری ملّت اپنی انفرادی اور اجتماعی ترجیحات طے کریے ..... بلا تفریق  مسلک و مکاتب فکر شعور کی روشنی وادراک، مشاہدہ، تجربہ، عقل ودانش ،فہم و فراست کو کام میں لائیں۔

ایک سچا عقیدہ، روشن نظریہ، پائیدار نصب العین  اور اسلام کے آفاقی تعلیمات، پیغام اور دعوت کو اپنانے کے لیے زندگی کا حقیقی شعوربہت ضروری ہے ۔

2 :مومنانہ فراست، حکمت ، بصیرت ،بصارت،معاملہ فہمی، روداری،ثبات و تغیر Stability and Flexibility ,اتحاد، اخلاص، ایثار اور وقربانی کا جذبہ پیدا کریں..

"گفتارمیں فرد اور کردار میں مرد ہو جائیں" -

3 :شورائیت اورشفافیت ہمارے اجتماعی اداروں اور جماعتوں کی پہچان ہو-اعتماد اور بھروسہ  ہماری شان ہو-

4 :حکمت عملی اور تمام مکاتب فکر کاساتھ ہو..ملّت کے طویل منصوبے کو ادارے اپنے ذوق کے مطابق لے کر کام میں  منہمک ہوجائیں۔صدیق خلیل، ذبیح اسماعیل، طرز یوسف، لحن داؤد، ضرب کلیم، اور اعجاز مسیحا،انسانوں کے لیےسراپا رحمت ہو جائیں ۔  ہر دور کے لیے انبیاء کی دعوت اور مشن  میں ہمارے لیے ذادراہ موجود ہے-


*تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ د نیا نہ وہ د نیا*

*یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابند ی* 


5 :ملت میں اہم ترین مقاصد کا ادراک اور گہری سمجھ بوجھ ہو- subjective commitments سے غفلت نہ برتی جائے.. اپنے مسائل میں سے داخلی انتشار ،مسلکی ،جماعتی اختلاف ،سماجی،سیاڈی ،معاشی،تعلیمی،مذہبی،گروہی  بین فرق کو دور کیا جائے ۔بحیثیت ملت اسلامیہ مسائل کے سنجیدہ حل کے لیے نقد وتنقید ،احتساب اور ترجیحات سے ملی ایجنڈے کی تشکیل کی جائے ۔دیگر اقوام سے تعلقات مستحکم اور بھائ چارے کی فضا قائم کی جائے۔اسراف اور فضول خرچیوں ،پر قابو پایا جائے ۔


سر ریت میں پوشیدہ نہ کر مثل شترمرغ


مومن کی بصیرت سے 

نوازے تجھے رحمان


کعبہ کی کمائی سے کلیسا کا تحفظ


اللہ سمجھ دے تجھے بے میم مسلمان 

ملی اتحاد کی سبیل اس کے سوا کیا ہوسکتی ہے کہ بیس کروڑ ملت اسلامیہ اپنے تشخیص ،قپنے وقار کے لیے اپنا محاسبہ کرے اور اپنے جماعتی،مسلکی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے بنیان مرصوص بن جائیں ۔


*ہر شخص اپنے حصہ کا جلاتا رہیے چراغ*


*تب کہین جا  کے  ز ما نے میں اُجا لا ہو گا*


"وقت پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنا کل دانائی کا 90فیصد ہوتا ہیے." 


*جوانی میں عدم کے واسطے  سامان کر غافل*


*مسافر شب کو اٹھتے ہیں جو جانا دور ہوتا ہے*


ملّت بیداری ،وقت کی اہم ضرورت ہے... یہ کوئی جز وقتی کام نہیں، نہ ہی  کسی مخصوص  گروہ،جماعت کے کرنے کا کام ہے ۔ یہ تو ساری ملّت کا مسلسل،مستقل اور ہمہ جہت task ہیے.اس کام کے لیے موجود جماعتوں کے علاؤہ بھی سیکڑوں یونٹ،جماعتیں،مکاتب فکر ، معروف قوتوں اور وسائل کا استعمال کیا جانا چاہیے.

معلومات  پہنچا نا ایک ضروری عمل ہے۔ واقفیت، علم، خبر پر نظر،نافعت تعامل ۔Manners,Ethi sاور تجزیہ ضروری ہے ۔نصیحت اور خیر خواہی کی کوئی انتہا نہیں ۔اُمید اور حوصلہ مند ی زندگی کی قیمتی متاع ہے ۔مختصر مضمون میں احاطہ مشکل ہے.. سماج میں بھلائی کافروغ، منکر کا ازالہ، اسلام پر مکمل عمل، تعلیم و تربیت، اصلاح معاشرہ، دعوت دین، اشاعت دین، تبلیغ دین ،خدمت دین ,دعوت دین، اور اقامت دین اس کے مراحل ہیں اور عزم و کردار اس کے اساس ہیں.آج کے اس گلوبل دور میں ہر فرد ایک ناشر، ایک مبلغ،ایک راہ بر، ایک استاد، ایک طالب علم  ایک Activistہو سکتا ہے ۔انگلیوں کی معمولی حرکت اور مثبت سوچ حیرت انگیز نتائج دکھا سکتی ہے - ٹکنالوجی کی اس زبردست طاقت کا مثبتpositive اور صحیح استعمال  کیجیے۔روشنی  پھیلائیے اور تاریکی ختم کرنے کا ذریعہ بن جا ئیے۔


*تیری زندگی اسی سے، تیری ابرو اسی سے*


*جو رہی خودی*   

*تو شاہی،  نہ رہی*

*تو  رو سیاہی*


*عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری*

9224599910

abdulazimmku@gmail. com

Comments