کمینٹ کرنے کا درست طریقہ

 *کمنٹ کرنے کا درست طریقہ* 





آپ کسی تحریر، کسی بات، یا کسی کی پوسٹ کے متن سے متفق نہیں تو یہ آپ کا حق ہے۔ لیکن ضروری نہیں اس شخص کا منہ توڑ دیا جائے. سخت ترین الفاظ میں طنزیہ یا تضحیک آمیز تبصرہ ہی کیا جائے۔ کوشش کریں اکیڈیمک انداز میں اختلاف کا اظہار کر دیں۔

 *اکیڈیمک انداز کیا ہے؟*

*یعنی علمی انداز:* اس میں دو چیزیں ہیں:

*اوّل:* یک لفظی یا دو لفظی سویپنگ ریمارک دینے کی بجائے جس نکتہ سے اختلاف ہے، اس کے مخالف کوئی دلیل یا مثال پیش کی جائے۔

*دوئم:* تمیزداری، تہذیب، شائستگی۔ نہ کہ اُڑا کر رکھ دینے والا انداز۔


*نادرست طریقہ:*

غیر متفق۔ 

بالکل بوگس۔

آپ نے ہمارا وقت برباد کیا۔

کسی اچھے نفسیاتی معالج سے علاج کروائیں۔۔۔

شخص پر ذاتی حملہ 

یا اس کے مکتبہ فکر پر حملہ۔ 

مکتبہ فکر کے لیڈر پر حملہ۔ 

یا تحریر کے معیار کا تمسخر اڑانا۔۔۔۔ وغیرہ۔


*درست طریقہ:*

1- میری رائے میں فلاں نکتہ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ۔۔۔

2- آپ نے اچھا لکھا۔ تاہم، آپ اس موضوع پر مزید ریسرچ کریں تو آپ جان لیں گے کہ یہ موضوع کچھ تشنہ رہ گیا۔ مثلاً ۔۔۔

3- خوب۔ مگر اس ساری صورت حال کو یوں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

4- پہلے دو پیراگرافز کے متن سے متفق ہوں۔

5- میں اس ساری صورتحال کو ذرا مختلف دیکھتا ہوں۔۔۔

6- بہت خوب۔ اگر میں اس میں تھوڑا اضافہ کرنے کی جسارت کروں تو یہ کہوں گا کہ۔۔۔

ایسا کرنے سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کی بات کمیونیکیٹ بھی ہوگئی، اختلاف کا اظہار بھی ہو گیا، اور اچھا تعلق بھی استوار رہا۔ آپ کی تمیزداری کچھ عرصہ بعد اس تعلق کو دوستی میں بدل دیا کرتی ہے۔

رہی بات مزاحیہ تبصروں کی، تو بے تکلف دوستوں میں وہ خوب چلا کرتے ہیں, اور دونوں اطراف میں برداشت بھی کئے جاتے ہیں۔ تاہم، اس میں بھی ایک بات نوٹ کر لیں۔


 واصف علی واصف مرحوم کا جملہ ہے؛


*"بے باکی تعلق بڑھا دیتی ہے۔ جبکہ گستاخی تعلق توڑ دیتی ہے۔"*

 یعنی اپنے لئے ایک لائن آف کنٹرول ضرور رکھیں تاکہ

پچھتاوے نہ ہوں۔


گروپ میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور آپسی اختلاف کے لئے اس پوسٹ کو پڑھیں اور کوشش کریں کہ اس میں سے کچھ بات اپنا سکیں. زیادہ اختلاف ہو تو پوسٹ رپورٹ کر کے خاموشی اختیار کریں.

شوشل میڈیا استعمال میں مندرجہ بالا باتوں کی احتیاط سے اچھے نتائج برامآمد ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان