آر ایس ایس کیا ہے ؟





*آر ایس ایس ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم*

مصنف:ایس ۔ایم مشرف(سابق انسپیکٹر جنرل آف پولس،مہاراشٹر)

مبصر:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

##############################

زیر تبصرہ کتابچہ *ایس ایم مشرف صاحب سابق انسپیکٹر جنرل پولس (مہاراشٹر)* نے بڑی عرق ریزی اور حوالہ جات سے تحریر فرمایا ہے۔اس کتابچے کے ناشر، فاروس میڈیا اینڈ پبلیشر ،جامعہ نگر D -84ابوالفظل انکھلیو نئی دہلی 25 ۔فون نمبر 9818120668 ہیں۔

48 صفحات کا کتابچہ مندرجہ بالا پتے سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کتابچہ  PDF میں بھی دستیاب ہے۔ 


کتاب کے مندرجات میں تعارف کے بعد  اس کتاب کا ایک اہم عنوان ہیمنت کر کرے کے آنے سے سنگھ کا پردہ فاش،مالیگاؤں بم دھماکہ 2008 کی از سر نو تفتیش سے اس کیس کی پوری تصویر بدل گئی اور بے گناہ مسلم نوجوانوں کی 5سال بعد رہائ ممکن ہو سکی ۔ اس کیس میں 2009 میں گرفتار شدہ اصل 14 ملزموں کے نام اور ان کا آر ایس ایس اور کئی تنظیموں سے رابطہ بتا یا گیا ہے ۔اسی طرح دوسرے کیسوں میں ملوث  لوگوں کے نام بھی دیے گئے ہیں۔

 ایک عنوان ہے

*اپنے آپ منظر عام پر آنے والے بم دھماکے* 

جن میں ابھینو بھارت  نام کی تنظیم کے افراد کی گرفتاری اور ان کے تفصیلات دی گئی ہے ۔

"ناندیڑ میں 15 اپریل 2006  ۔پی ڈبلیو ڈی کے ریٹائرڈ ایکزیکٹیو انجینر شری لکشمن راج کونڈوارے کے مکان میں آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے کچھ دہشت گرد RDX سے ایک طاقتور بنانے میں مصروف تھے کہ زور دار دھماکہ ہوا اس میں لکشمن راج کا بیٹا نریش راج کونڈوارے اور ہمانشو پانسے مارے گئے،چار افراد یوگیش دیش پانڈے،راہل دیش پانڈے، ماروتی واگھ اور لوراج پتیتے وار زخمی ہوگئے۔ یہ تمام RSS اور بجرنگ دل کے ارکان تھے ".

 اس کتاب میں موجود اعداد و شمار اور دیگر ضروری تفصیلات اور مواد سے اس پر سے بھی پردہ اٹھتا ہے کہ اجمیر شریف ،مکہ مسجد حیدرآباد ،سمجھوتا ایکسپریس ،کانپور اگست 2008,کنور( کیرلہ) نومبر 2008,مڈگاؤں (گوا) 2009  میں ہونے والےبم دھماکوں میں پہلے  بے گناہ مسلم  نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور میڈیا بہت ساری مسلم تنظیموں پر اس کا الزام ڈال دیتا  تھا جو عجلت پسندی اور غلط تفتیش کا نتیجہ تھا ۔ 

 مئی 1996 میں تامل ناڈو کے مدورائی کے مناکشی مندر میں بم دھماکہ ہوا تھا اس میں مسلم نوجوان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جھوٹے ثبوت اکھٹا کیے گیے،بعد میں ثابت ہوا کہ برہمن وادی انتہا پسندوں نے خود انجام دیے تھے ۔

فروری 2010 میں مدراس ہائی کورٹ نے ان پولس عہدے داروں کے خلاف جنہوں نے جان بوجھ کر غلط تفتیش دکھا کر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان پر  کاروائ کا حکم دیاتھا ۔

2007سے2010 ان تین برسوں کے دوران جان بوجھ کر غلط تفتیش کرکے سیکڑوں بے گناہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ برقرار رہا۔

",دنیا میں ہر طرح کی دہشت گرد تنظیموں کا مطالعہ کرکے ان پر نظر رکھنے اور ان سے عوام الناس کو باخبر کرنے والی امریکی کی مشہور تنظیم  TERRORISM WATCH AND WARNING نے اپنی ویب سائٹhttp://wwwterrorism پر 26اپریل 2014 کو نشر پوسٹ میں آر ایس ایس کو دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا ہے۔" مجموعی طور پر اس کتاب کے مطالعہ سے بہت سے بم بلاسٹ کے کیسوں سے پردہ اٹھتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب کتاب بڑی محنت سے لکھی گئی ہے۔بہت ضروری حوالے اور ضمیمہ بھی موجود ہے۔مصںنف اور پبلیشر دونوں  اس اہم کاوش کےلیے مبارکباد کے مستحق  ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان