ملت کے مسائل

 *ملت کے مسئل*

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری 

9224599910

********************

ہمارے مسائل ہیں بے شمار ،کچھ باطل کے پھندے اور بہت سارے خود ساختہ ۔

دین کے قرآن تصور سے دوری ۔ آندھی تقلید ۔

مسلکوں اور جماعتوں کی وکالت اور دکانداری ۔

مساجد کی حاضری کی کمی ۔(20%مسلمان بھی پابندی سے نماز نہیں پڑھتے) ۔

نوجوانوں کی بے راہ روی ،غالب تہذیب کا غلبہ،اغیار اقوام کی تقلید اور طور طریقے ۔

 اسلامی اخلاق اور تہذیب سے دور ۔شیطان کی راہ کے راہی اور ہمسفر۔

عورتوں کا تعلیم حاصل کرنے میں اسلامی ضوابط سے انحراف ،ایسے کورسز میں داخلے جہاں مردوں کے شاںہ بشانہ رات دن مردانہ وار کام اور غالب کلچر کے رنگ میں رنگ جانے کی کوشش ۔

غیر مسلم لڑکوں سے دوستی ،ہنسی مذاق ،کھانا کھلانا ،ملنا ملانا ،عشق اور محبت کے دام میں مذہب تبدیل کرکے مندروں اور کورٹ میں شادی ۔ایمان سے پھرنا ،ارتداد  اور بے نکاح اولاد کی پیدائش ۔

گھر خاندانوں میں بات بے بات مطالبے،فیشن، جھگڑے ،طلاق،خلع کی شرح میں اضافہ،کنواری لڑکیوں کے رشتوں کی کمی۔شادی کے اسراف ،بھاری جہیز ،لڑکی کی طرف سے بڑے بڑے کھانے ۔ وراثت میں لڑکیوں کو حصہ نہ دینا ۔

تعلیم کی کمی ،غیر معیاری اسکول کالج ،عدم دلچسپی ،تھرڈ کلاس کی پوزیشن ۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان