تجھے زندگی ہم کہاں چھوڑ آئے

 











*تجھے زندگی ہم کیاں چھوڑ آئے* 


از:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

9224599910

################################


ہماری  زندگی  ایک قیمتی متاع ہے۔ 

*جو ملتی صرف ایک  بار ہی ہے* ۔یہ اپنے اندر زبردست تحریک، عزم و حوصلہ، Ambition جوش وولولہ، احساس وجذبات، بُرائی سے نفرت، اچّھائی سے  محبت رکھتی ہے ۔

یہ وقفہ عمل جسے ہم زندگی کہتے ہیں بے شمار رنگوں، طرح طرح کی خوشبوؤں، بے حساب  تمناؤں، مسرّتوں سے عبارت ہے۔ زندگی کا شعورPerseption وادراک، زندگی  کو خوشگوار ی اور جینے کا سلیقہ دیتا ہے۔ اُسے پر لُطف بسر کرنے کے لیے زندگی کا شعور از بس ضروری ہے ۔یہ Art of living ہے۔


دل تھا مسرتیں تھیں، جوانی تھی شوق تھا 


لیکن غم زما نہ ہر ا یک شئے کو کھا گیا


"انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی  سعی  کی ہے"۔(النجم :38)

انسانی شخصیت کا ارتقاء Personality Development,تعلقات Relations،انسانی صلاحیتں Human Skills, معاملہ فہمی، رائے کی پختگی، فیصلہ کرنے کی صلاحیت،  مسائل کا حلProblem Solving, طرز زندگی Life Style, نفسیاتی  تندرستیPhychitristic health, عزّت نفس، جذبات، شناخت Recognition, اخلاق وکردار اور بہت کچھ زندگی کی آبیاری کے لیے ضروری ہیں ۔شخصیت فرد کے عام جسمانی ونفسیاتی  ڈھانچوں، ذہنی لیاقت، جذباتی توازن اور دوسروں کے جذبات کو سمجھنے اور انھیں منظّم کرنے کا نام ہے۔جسمانی اِمراض کی تشخیص ایک ماہر ڈاکٹر کرتا ہے پھر نسخہ تجویز کرتا ہے۔ایک ماہر نفسیات، انسان کی نفسیاتی صحت  مندی اپنی حکمت وفراست، تدابیر سے انجام  دیتا ہے۔ایک عامل روحانی  طریقہ علاج  سے فرد کے مسائل کا روحانی حل تجویز  کرتا ہے۔ایک ماہر کاؤنسلر(مشاور) انسانی جذبات، رشتوں، خراب تعلقات، جھگڑوں، لاٰف کوچنگ اور رائے ہموار کرنے کے لیے، teacnic, تجاویزسے راہ نمائی کرتا ہے۔

فی زمانہ کاؤنسلنگ کی اہمیت وافادیت  سے انکار ممکن نہیں ۔ شخصیت کے ارتقاء اور کاؤنسلنگCounselling پر مقالے،مضامیں ، رسالےاور کتابیں اُردو زبان میں بہت کم ہیں۔انگریزی زبان میں اس موضوع کے الگ الگ گوشوں پر تجزیہ، مشاہدہ، سروے، پیپرس، تحقیقات اور عملی رویّوں پر بہت سی  کتابیں دستیاب ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان