کاؤنسلر کی خوبیاں
*فیملی کاؤنسلر کی خوبیاں اور ذمہ داریاں*
*عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910
##########################
*کونسلر کی خوبیاں اور ذمہ داریاں*
*Role and Responsibility of COUNSELOR*
(1)بنیادی صفت:صاحب اعتماد، قابل بھروسہ، دیانت داراور مخلص ۔Trust & Confident ہونا لازمی ہے۔
(2)انسانی نفسیات اور عمرانیات,سماجیات کا گہرا علم رکھتا ہو۔
(3)صائب رائے، معاملہ فہم، فراست و بصیرت رکھنے والا، تجربہ کار، ٹرینڈ، اپنےفن کا ماہر، Professional, ٹیکنک Techniqesکا ایکسپرٹ، عقل سلیم رکھنے والا، دُور رس اور نتائج پر گہری نظر رکھتا ہو۔
(4) عائلی نظام اور اسلامی خاندان کے بارے میں بنیادی علم، فقہی معاملات ومسائل، دین کی اچھّی سمجھ، تفقّہ فی الدین، مسائل میں مسا لک کے فرق
سے واقف ہو۔ معاشی، تعلیمی، ازدواجی مسائل، کیریر پلاننگ، بچّوں کی نفسیات ،سماجی علوم، فرد شناسی سے واقفیت رکھتا ہو-
(5)مشورے کا تعلق تدبیر، حکمت، مصلحت ،حالات،مزاج اور طریقہ کار سے متعلق ہے ۔تقدیر ایک غالب اور مخفی طے شدہ شئیے ہے۔ہرنتیجہ تقدیر کا پابند ہوتا ہے۔اپنے کلائنٹ کو پر اُمید رکھے، الله کی رحمت سے مایوس نہ کرے، توکل
اورخدا کی گرفت سے بے نیاز نہ کرے۔
(7)مزاج شناس، موقع شناس ہو۔متعلق مسئلے پر کیس اسٹڈی، کتابیں، مضامین کا گہرا مطالعہ اور فرد کی نفسیات کا درک رکھتا ہو۔
(8)رشتہ جوڑنا، طلاق، خلع، علیحدگی گھریلوجھگڑے، ازدواجی معاملات و مسائل میں مشاور Advisorاور مستشر (مشورہ لینے والےفرد)کے درمیان کی ساری باتیں راز ہی رہے وہ آپ کی باتوں کا امین، دستاویزات کا محافظ، امانت داری کا بھر پور حق ادا کرنے والا ہو۔اور وقت پورا ہوتے ہی فوٹوز، ویڈیوز، ریکارڈ نگ، دستاویزات مہر بند واپس کردے۔
(9) اپنے کلائنٹ کا ہمدرد ہو، اس کی جگہ خود کو رکھ کر سوچے، اچّھی طرح مسئلے کو سمجھ لے، سوالات کرے، پھر حقائق کے ساتھ مسئلے کا بہتر حل تجویز کرے۔وہ 70%سنتا اور 30% بولتا ہو۔
(10)کونسلرCounsellor کا کام مسئلے کی شدّت کو کم کرنا، غلطیوں اور بھول کا احساس دلانا، نئی سوچ، نیا سَمت سفر، پراُمیدی، اعتماد اور حوصلہ دینا، اور بند گلی سے راستہ نکالنا ہے۔اس کا کام Non Judgemenatal ہے - مشاور کا کام فیصلہ کر نا نہیں بلکہ مددگار بننا ہے۔

Comments
Post a Comment