غزہ کی بازآباد کاری۔انسقنیت کی عظیم خدمت

 










*غزہ کی باز آباد کاری ۔انسانیت کی عظیم خدمت*


عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

9224599910

************************************************

*ان کے ایمان کی حرارت،آنکھ کو نم کر گئی*


فلسطین ایک عرب آزاد ملک ہے ۔ اسرائیل کی طرف سے شدید بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ فلسطین کے47000 لوگوں کی شہادتیں ہوئیں ۔ جس میں بے قصور معصوم بچے ،عورتیں ،بیمار اور بزرگ ہیں ۔


آدمی کا ذکر کیا ،آدمیت مر گئی


*لہو لہو فلسطین*


1250000(سوا لاکھ) زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری اور ایڈوانس ٹکنالوجی سے لیس بہترین اسپتالوں کے لیے فوری ضرورت وقت کا تقاضہ ہے ۔ 

آج سوا سال کی حماس کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت نے  اسرائیل جیسے جابر ظالم  کے گھمنڈ کو پیروں پر لے آیا اور اسے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا ۔


*حماس کی کامیابی*


*حماس کو عسکری کامیابی ملی -

*سیاسی میدان میں اثر رسوخ بڑھا ۔

 *بڑے پیمانے پر دنیا بھر کی عوامی حمایت ملی ۔

*عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا۔

*حماس فلسطینی مزاحمت کی اہم قوت بن کر ابھرا ۔*مسجد اقصی  کو عالمی منظر نامہ بنا دیا ۔


*غزہ کی باز آباد کاری*


یہ کام کثیر جہتی اور پیچیدہ عمل ہے ۔

*بنیادی ڈھانچے کی بحالی 

رہائشی مکانات کے لیے عارضی خیموں ،بستر کی فوری فراہمی اور مکانات کا تعمیراتی پروجیکٹ ۔

پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی۔صاف پینے کا پانی ،غذا،طبی امداد ،اسپتال ،دوائیوں کا  معقول انتظام ۔

*اسکولوں کی تعمیر، روزگار کے مواقع اور معاشی  بحالی کی اسکیمیں ۔بین الاقوامی سرمایہ کاری۔

*بڑے پیمانے پر ریلیف Releife کا کام۔ 

*نفسیاتیکاؤسلنگ کے مراکزکا انتظام ۔


*کیسے کی جائے تباہ حال غزہ کےمظلومین کی مدد*


*اسرائیل کی طرف سے عائد پابندیوں کا خاتمہ ہو ،ناکہ بندی ختم کی جائے ۔ اس کے خلاف اقدامات ہوں ۔ سیاسی دباؤ اور سیاسی حمایت کی جائے ۔ دیگر ممالک کی حکومتیں فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔*علاقائی شراکت داری کے لیے  پڑوسی عرب ممالک  مصر ،قطر ، اردن ترکی ،UAEیونائیٹیڈ عرب امارات، اور دیگر انسانیت دوست ممالک تعمیراتی منصوبوں کے لیے ہاتھ بڑھائیں ۔

*سیاسی استحکام ملے داخلی ہم آہنگی ہو ۔

*انسانی ہمدردی کی 


*بین الاقوامی خیراطی تنظیموں کی حمایت*۔


ریڈ کراس،اقوام متحدہ UNRWA,خیراتی اداروں کی طرف سے عطیات۔

*مالی تعاون کے پلیٹ فارمز* 

Launch good ,Go fund Me  اور انسانیت نواز ادارے دل کھول کر مدد کریں ۔

*پوری دنیا س

 زکوات ،صدقات کے بھجوانے کا محفوظ اور آسان نظام قائم کیا جائے یہ مظلومین کے لیے ہم سب کی دینی ،اخلاقی اور عالمی ذمہ داری ہے۔

*مسلم ممالک کی تنظیم OIC کے ذریعے باز آباد کاری کے لیے فنڈز کی فراہمی کی جائے اور واضع حکمت عملی بنائی جائے ۔

*اقوام متحدہ ، یوروپین یونین اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز مدد کے لیے ہاتھ بڑھائیں ۔

*بڑے پیمانے پر آگہی اور شعور اجاگر کریں ۔ غزہ کے تباہ حال مکینوں کی انسانیت کی بنیاد پر مدد کے لیے  شوشل میڈیا ، عالمی میڈیا کے ذریعے رائے عامہ بنانے کوشش کی جائے ۔


گھبرائیں نہ ظلمت سے گزرنے والے


آغوش میں ہر شب کے سحر ہوتی ہے


مسلمان اپنی دعاؤں میں اہل غزہ کا نہ بھولیں۔ ان کے عزائم ،ہمت واستقلال ، توکل الللہ، مجاہدے ، اپنے قائدین  کی شہادتوں پر صبر واستقامت ، اللہ پر کامل یقین اور  امید سے درس لیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان