قرآن سمجھ کر ہڑھیے
*قرآن کو سمجھ کر پڑھیے اس سے غفلت کیوں*
کیا آپ جانتے ہیں کہ بر صغیر پاک و ہند کے ہر مسلک کا مولوی کیوں سید ابوالاعلیٰ مودودی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا رہتا ہے اس کی وجوہات تو آپ اپنی زندگی میں متعدد بار پڑھ چکے ہوں گے مگر اس کو میں صرف ایک جملے میں سمونے کی کوشش کرتا ہوں ’’سید مودودی قرآن کو کسی بھی مسلک کی بھینٹ چڑھنے دینا نہیں چاہتے‘‘۔ بس یہ وہ خنجر ہے جس نے سارے مسالک کی بھرم بازی کا پردہ چاک کر کے رکھ دیا ہے، بجائے اس کے وہ اپنے تئیں دلائل پیش کریں، مولانا مودودی کے اوپر چڑھائی کر کے اپنے خبث باطن اور دل کا غبار نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر بچے کو قرآن حفظ کرانا ہے تو اسے سید مودودی کی تفہیم القرآن کا مطالعہ کرنے کو ضرور دیں۔ اس کے ساتھ سید مودودی کا لٹریچر مطالعہ کے لیے ضرور دیں تاکہ وہ اسلام کو صرف چند عبادات تک محدود مذہب سمجھنے کے بجائے اسے مکمل دین سمجھنے کی کوشش کریں۔
Comments
Post a Comment