شوشل میڈیا کا استعمال

 



*اسلامی تناظر میں شوشل میڈیا کا استعمال*


*از: عبدالظیم رحمانی ملکاپوری*

*9224599910*

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


*اسلامی تناظر میں سوشل میڈیا کا استعمال*


*معلومات کی ترسیل ایک امانت ہے،ایک ذمہ داری ہے ۔

*خیر وشر کی تمیز و فرق پر مبنی مواد کی ترسیل وقت کی ضرورت ہے ۔

*اچھائی کا فروغ ،برائ سے کلیتاً اجتناب ہو۔

*معاشرے کی اصلاح میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے سوشل میڈیا ۔

*فحاشی وبے حیائ کی ترویج پر شدید وعید کا پاس و لحاظ رکھا جائے اور اس سے بچا جائے۔

*امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کی ادائیگی کے لیے اس ذریعہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

*بغیر تحقیق خبر،مجہول مواد contents،غیر مستند علم،بے بنیادخبر وں کی ترسیل سے اجتناب کیا جائے ۔

* تمسخر،استہزاء،برے القاب ،گالم گلوچ،پھوہڑ مذاق،لا یعنی باتوں سے ہمیشہ بچنا چاہیے ۔


*میڈیا کا منفی کردار*


*اخلاقی قدروں کی پامالی۔انسانیت دشمنی،فتنہ وفساد اور نفرت پھیلانا،تعصب،جانبداری ،جھوٹی خبریں ،انتشار ،بغاوت پر ابھارنا،عینی مشاہدات اور حقائق کو نظر انداز کرنا۔ کسی ایک قوم اور ان کے مذہب کی شکل بگاڑنے کی پیہم کوشش ،غلط پروپگنڈہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ایجنٹ اپنی ٹرول ایجنسی اور واٹس ایپ  بھکتوں کے ساتھ منفی ایشوز کو ٹرینڈنگ میں لاتے ہیں ۔یہ سب منفی میڈیا اور گودی میڈیا کے کڑوے کسیلے پھل ہیں ۔ 

اس میدان میں صالح فکر ،مثبت سوچ ،عدل وانصاف کی بہالی،غلط وچار دھارا کے مقابلے کے لیے سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ ،حق کی طرف دار پوسٹ اور علمی محاکمہ والی *کاونٹر  کمینٹس* بھجوانے کی اشد ضرورت ہے ۔


*سوشل میڈیا کا مقصدی استعمال*


(1)دینی شعور کی بیداری کے لیے واٹس اپ ،فیس بک،انسٹاگرام ،ٹیلی گرام گروپس بنائے جائیں۔

(2) معیاری ،مستند اسلامی ویب سائٹس کا قیام کیا جائے ۔موجودہ اچھی سائٹس کی تشہیر کی جائے۔

(3)آن لائن اسلامک چینلز،E mail کے ذریعہ مواد کی ترسیل کی جائے۔ با مقصد ،اخلاقی کلپس بڑے پیمانے پر تیار کی جائیں اورانھیں  اپ لوڈ کیا جائے ۔

(4)آن لائن اجتماعات ، تقاریر ،اقتباسات ،ثقافتی ،تاریخی پروگرام،قرآن ترجمہ  کلاسیز ،اور لیکچر سریز۔

(5)سوشل میڈیا کا مفید استعمال سمجھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس ۔

(6)جدید ٹولس اور تکنیکوں کا مفید استعمال کی ناگزیریت پر مباحثے ۔

(7) مفید ،کار آمد ،معلوماتی،تاریخی پی ڈی ایف کتابوں کی جدید لائبریری ۔

(8) رسائل ،جرائد، اخبار ، بچوں کے لیے اخلاقی کہانیاں Moral stories کتابوں اور معیاری لٹریچر کی ویب سائٹس کے ڈیجیٹل ایڈریس کی فراہمی۔

(9) خطبات جمعہ اور اہم لیکچرز کے آڈیو ویڈیوز ریکارڈنگ کی  ترسیل کے گروپ۔ملک کے 720،اضلاع تک ان کی علاقائی زبانوں میں ترسیلات کا نظم Media  Marshall ،Media championsبن کر انجام دیا جائے ۔

(10) اسلاموفوبیا کے جواب میں بڑی زبانوں میں معیاری دعوتی لٹریچر اور دعوتی فولڈرس کی ترسیلات ۔ 


*احتیاطی ضوابط*


(1)سوشل میڈیا پر اختلاف کے آداب اور تشدد و تکفیر کا سد باب ۔

(2)مسلکی اختلافات کی بنیاد پر تکفیری اور تشدد ی رویہ اختیار کرنے کی ممانعت ۔

(3)سوشل میڈیا پر اپنے مسلک، جماعت،اپنے اکابرین کے خلاف تنقید پر بات  کو سنے سمجھنے اور رواداری برتنے کا اہتمام ۔

(4)اپنے الفاظ ،جملے اور لہجے میں مروت ، نرمی ، گداز پیدا کریں دوسری جماعت کےبزرگوں اورجماعتوں کے مثبت کاموں کا اعتراف اور احترام ملحوظ رہے ۔

اپنی فکر،سوچ ،میلان ، رائے،خیالات پر اڑے رہنے اوراپنی ہی بات  منوانے کی بجائے  مباحثے یا موضوع پر مستند حوالوں کا التزام اور حق کی حمایت ۔

(5) دوسروں کے لیے بازاری زبان ، سخت الفاظ میں بھونڈے تبصرے ،گالی گلوچ ،دھمکی کی بجائے افہام وتفہیم ،فہمائش اور جدال احسن کا راستہ اختیار کیا جائے ۔

(6) سوشل میڈیا پر مہرو مروت ،شائستگی، حکمت ،فراست ،تفکر ،تدبر ،تحمل ،تفقہ،تعقل  نافعیت کی صلاحیت کو ترجیح دینے اور  مثبت سوچ کو اپنانے کے مزاج کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان