*
فیمیلی کاؤنسلنگ سینٹر:ایک تعارف*
*Family Counseling
Center*
از: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910
abdulazimmku@gmail.com
«««««»»»»»««««»
موجودہ ترقی پذیر Glamour دور کا بڑاالمیہ ہے کہ خاندان اور رشتوں کے تانے بانے تیز رفتاری سے بکھر رہیے ہیں،ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں ۔
افراد خاندان کے درمیان مفاہمت ، آپسں میں تناؤ،خود غرضی ،جذبہ ایثار اور گرم جوشی کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔زوجین کے درمیان الفت و محبت،والہانہ پیار اور جاں نثاری کی بجائے حقوق کے مطالبے اور شکایتوں کے دفتر کھلے ہیں ۔سسرالی رشتے داروں کے درمیان صلہ رحمی کم اور بدگمانی زیادہ ، رشتوں میں خلوص کم خود غرضی زیادہ ہے۔
*اسلام کی تعلیمات*
خاندانی مسائل اور باہمی اختلافات کے حل کے لیے اسلام فریقین کے بزرگوں میں سے حکم بنانےاور مسائل کے حل اور فہمائش کے لیے ایک فطری اور آپسی سمجھوتے کا نظام قائم کرتا ہے۔
*"ازدواجی وعائلی زندگی کے مسائل اور الجھنوں کو حل کرنے ،افراد خاندان کے اختلافات کو دور کرنے اور ان کے درمیان ہم آہنگی اور خوش گوار ی پیدا کرنے کی کوشش کا نام فیمیلی کاؤنسلنگ ہے ۔"*
فرد کے رویہ،جذبات،غصہAnger۔ Anxiety نفسیات اور جسمانی وجود سے صادر ہونے والی حرکات و سکنات،غصہ اور خیر و شر کی تمیز انسان کی فطرت میں شامل ہے .ان کو مثبت سوچ Positive Attitude دینا ایک کانسلر کا کام ہے ۔
•• فیملی کاونسلنگ بند گلی سے نکلنے کا راستہ ہے۔
•• خاندان کو ٹوٹنے بکھر نے سے بچانے کی تدبیر ہے.
•• خوش گوار ازدواجی زندگی جینے کا ہنر ہے۔
•• اجڑتے گھروں کو آباد کرنے کا نسخہ کیمیاء ہے۔
•• گھریلو تنازعات Counflicts, رشتوں میں دراڑ اور شک و شبہات کو رفع کرنے اور غلط فہمی دور کرنےمیں معاون ہے۔
•• بگڑے ہوئے معاملات کا صبر ،توکل ،تربیر ، دعاؤں اور حکمت و بصیرت سے حل تلاش کرنے کی کوشش ہے ۔
*مفاہمتی سینٹر*
*Mutual Understanding Center*
ایسے سیکڑوں خاندان ہیں جن کے ساتھ کی گئی کاؤنسلنگ سے ان کی پریشان زندگی میں خوش گواری آگئی ۔
آپسی موافقتAdjustment اور باہمی مفاہمت Understanding کی کمی نے طلاق ،خلع ،علیحدگ،نا امیدی ،جھگڑوں اوردشمنی کو بڑھاوا دیا ہے ۔
ماہر کانسلر کی تجویز اور نفسیاتی تکنیکNeuro Linguistic Science of subconscious Mind Programming (NLP) کے زریعے ماضی کی تلخ یادیں اور بدگمانی پر امید زندگی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
*نشان راہ*
*Milestones
# مزاج میں موافقت
#اختلاف میں مفاہمت
# تنازعات میں مصالحت
# اقدام میں مشاورت
*ذہنوں کی تعمیر بھی کیجیے ،گنبد اور محراب کے ساتھ*
*خاندانی مفاہمتی سیٹرFamily Counseliling Center*
ہمیں دیتے ہیں،سمت،پلیٹ فام ، سوچ کو نیا رخ اور زندگی کے لیے زاویہ نگاہ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1) درست فیصلہ کرنے کی قابلیت ،مثبت سوچ ،مسئلے کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے اور بات سننے کی اہلیت پیدا کرنے کی اپروچ ۔
(2)فریقین کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کے لیے واضح اور متعین سمت،مشاورت Advice.
(3)فریقین کے درمیان پل bridge کا کام انجام دیتی ہے کاؤنسلنگ۔ جذباتی ،نفسیاتی،معاشرتی، ذہنی صحت مندی اور دیگر معاملات میں فریقین کی فلاح وبہبود کے احساس کو اجاگر کرتی ہے ۔ان کے خاندانی اور عائلی مسائل و آپسی تنازعات کے حل کرانے میں مدداور راہ نمائی کرتی ہیے ۔
(4) جذبات کی داخلی کشمکش کا درست ادراک۔آپ کی سوچ کو اعتماد کا رخ دیتی اور معتدل راہ سجھاتی ہے۔
(5) اپنے مخصوص مسئلے کو سلجھانے اور رشتوں کے بحران سے نمٹنے کا تعمیری عزم و حوصلہ سکھاتی یے۔
(6) فریق کے جذباتEmotion اور رشتوں کا احترام ،فرد شناسی،تعامل بالمثل Principal of reciprocity میں مثبت اقدام اخلاقی آداب اور اخلاقیات Morals,Manners and Ethics سکھاتی ہیے ۔
(7) خود شناسی پیدا کرنے،معاملہ فہمی اور تعلقات میں بہتری لانے کے ضوابط اور Tips سکھاتی ہے ۔
(8)حالات ، خیالات ،سرشت اور سوچ کے مطابق برداشت Compromise اور اپنے موقف میں لچک دار رویہ پیدا کرنے پر ابھارتی ہے۔ثبات وتغیر Stability and Flexibility کی طرف متوجہ کراتی ہے۔
(9) امید رجا، توکل تدبیر،حوصلہ مندی،معافی ودرگذر، معذرت ،اپنے حق سے کم پر اللہ کے لیے راضی ہو جانا ،نافعیت کی صلاحیت اور ظلم وجبر ،حق تلفی،نا انصافی سے اجتناب سکھاتی ہے .
(10)زندگی میں استقلال ،خیروثبات،رشتوں میں اخلاص اور مضبوطی پیدا کرنے ،تنگی سے فراخی کے دروازے اور بند گلی کھولنے کا راستہ تلاش کراتی مسائل کے ٹریفک میں اچھے سگنل دیتی ہے ۔
*انا کے زعم میں خود کو بگاڑنے والو*
*تمام عمر جلو گے قربتوں کی خواہش میں*
طلاق ،خلع،علحیدگی ،دوسری شادی کا حتمی قدم اٹھانے سے پہلے مفاہمت کی راہ سے درست اور کامیاب راستہ تلاش کرتی ہے فیمیلی کانسلنگ ۔
*زندگی تو زندگی کی جستجو کا نام ہے*
عدالتیں ،دارلقضاء، دارالافتاء ،کمپلینٹ سینٹرز پر لاکھوں مقدمہ فیصلے کے لیے اپنی باری کے انتظار میں اپنا بہت کچھ کھو دیتے ہیں ۔
کورٹ کچہری،پولس کے چکر لگاتے ہوئے وہ اپنا روپیہ پیسہ،قیمتی وقت،عمر کے ماہ وسال،جوانی کی ازدواجی اور جنسی ضرورتیں ،رشتے ناطے، حقوق وفرائض ،بچوں کی تعلیم تربیت، لاڈ پیار،ان کا معصوم بچپن اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔ اور دعوت دیتے ہیں ڈپریشن ،بلڈ پریشر، اضطراب ،ہسٹریا ، چڑچڑے پن،بے سکونی ، احساس تنہائ ،نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کو ۔
*کیا آپ واقعی تبدیلی چاہتے ہیں*
جماعت اسلامی ہند ،حلقہ مہاراشٹر ایک دینی ،اصولی ،منظم جماعت ہے۔ ریاست بھر میں پھیلے اس کے یونٹس کانسلنگ سینٹرز ،مفاہمتی سینٹرز اس کام کو احسن طریقے سے انجام دے کر سیکڑوں خاندانوں کے درمیان صلح صفائی اور ازدواجی رشتوں کو ٹوٹنے،بکھرنے ،طلاق و خلع سے بچانےاور اس قیمتی زندگی کو سنوارنے کے لیے سرگرم ہیں ۔
بستی بستی ،قریہ قریہ ،گاؤں گاؤں ان مراکز کے قیام کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔مساجد، مدارس، اسکولس ،کالجز، دارالمطالعہ ( لائبریری) مسلم تنظیموں ، انجمنوں کے دفاتر میں ایسے سینٹرز کم خرچ میں آسانی سے قائم کیے جاسکتے ہیں ۔علماء، ائمہ مساجد، اساتذہ، ڈاکٹرس ،وکیل، تجربہ کار جہاں دیدہ خواتین ، معلمات، ریٹائرڈ سماجی کارکنانActivist اگر جاہیں تو۔۔۔۔۔
کاؤنسلنگ کے سلسلے میں مختلف work shops اور ہفتہ وار کورسیز،کتابیں ( فیملی کاؤنسلنگ بند گلی سے نکلنے کا راستہ،دستور زندگی، تربیت ازدواج،خوش گوار ازدواجی زندگی کے راہ نما اصول) کے ذریعے تربیت حاصل کر کے سماج اور خاندانی مسائل کے حل کے سلسلے میں بہترین راہ نمائی کرسکتے ہیں ۔
*اسٹرکچر (دفتری امور)*
مشیر کے آفس میں دوکمرے ہوں ۔حسب ضرورت خاتونِ کانسلر کی موجودگی بہتر نتائج دیتی ہے
شرعی معاملات کے لیے مفتی، قاضی سے روابط رہے ۔
محلے کے مسلم وکیل سے قانونی مسائل کے لیے رابطہ۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی ،محکمہ پولس سے رابطے ۔
پہلے سے تیار چارٹس ،فارمیٹس ، کیس اسٹڈیز، فتاویٰ ،فقہ اسلامی، عائلی احکام ومسائل، اسلامی معاشرتی نظام،ضروری قانونی کتب اور فیملی کانسلنگ ریفرنس بکس،
ماہر کانسلز کے کیس اسٹڈی سے متعلق ویڈیوز کلپس اور Documentation کی فائلس وغیرہ موجود رہیں۔۔۔۔
آئیے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے افراد ملت اور معاشرہ سب مستعد اور سر گرم ہوجائیں ۔
زندگی حسب دستور چلتی رہے،بچ کے راہ فنا سے نکلتی رہے
باہمی گفتگو سے ہو حل مسئلے،لوگ چوکس رہیں جنگ ٹلتی رہے
مقامی پتہ
فون نمبرز کے لیے چوکٹھاbox

Comments
Post a Comment