خوشیوں کے رنگ میں ازدواجی قوس قزح* Colours of happiness anrthe RANBIW of Fidelity

*خوشیوں کے رنگ میں ازدواجی قوس قزح* 
Colours of happiness anrthe RANBIW  of Fidelity 

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کی زیر اشاعت کتاب 
*ازدواجی تنازعات سے ہم آہنگی تک کا شعوری سفر*
9224599910
########################### 

کسے پسند نہیں ہیں قوس قزح کے رنگ ؟ رنگ تو رنگ ہیں ان ، رنگوں کی اپنی دلاویزی اور فطری جمال ہوتا ہے ۔ تتلی کے رنگ ،گل کی ادا ،کلی کی مسکراہٹ ،  سبزہ زار ، آنکھوں کی جھیلیں ،  باغ و چمن ، یہ  سرور و انبساط اور رنگینی نہ ہو تو بے رنگی اداسی ،افسردگی  اور اضمحلال میں بدل جاتی ہے ۔  ازدواجی مسرتوں میں  محبت کے دھنک رنگ اپنائیے اور اثر آفرینی کو محسوس کیجیے ۔

 آپ کے بیڈ روم میں ہلکے نیلے  ، سبز ، جامنی رنگ سجاوٹ کے لیے مناسب ہے ۔ لباس کے شوخ رنگ سے توانائی حاصل لیجیے ۔ ہلکے رنگوں سے سکون اور اطمینان  پائیے ۔ آپ کی  شخصیت بھی نکھرتی ہے ان ہی رنگوں کی پھلواری سے  ۔
آپ کی محبت  سوچ  کے  عمل میں  ڈھلتی ہے تو کردار تشکیل پاتے ہیں ۔ زندگی میں کیا  ہے ؟   کی بجائے کیا ہوسکتا ہے ؟ پر غور کیا جائے ۔ لباس  کے مختلف دلکش رنگ ، رنگین  چوڑیاں ، ربن ،رنگین گل دستہ ، رنگین گجرے ، گھر کے پردے ، دیواروں کے رنگ آپ کی نفسیات پر مثبت اثر ڈالتے اور بدلے میں دیتے ہیں لطف  و انبساط محبت و پیار  ۔  یہ وہ نعمت ہے جو فطرت سے جنم لیتی ہے مگر  نکھرتی ہے شعور سے ۔
 ٫٫ انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی ؛؛

*رنگوں کی زبانی۔ ۔ جذبات کا مکالمہ*
 
1 نیلا رنگ :  Blue tooth. آکاش کا نیلا رنگ ، آب رواں کی نیگونی  آپ کو  مسرت اور سکون  کا لطیف احساس Felling  دیتے ہیں ۔  یہ رنگ سوچنے کے عمل کو منظم کرتا ہے ۔ ٹھنڈک کا احساس کراتا ، گفتگو میں نرمی و انکسار کا سگنل دیتا ،  رنگوں کی سوچوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔
(2) سبز رنگ : سبزہ زار ، زرخیزی ، تازگی ، امید Hope ، صلح پسندی , نئے خیالات  نے نئے Ideas  ، تخلیقی انداز فکر کا نمائندہ ہے Green colour  ۔ نئے تجربات ، نئے سفر ،  نئے کورس  اور نئی سرگرمیاں اس سے جلا پاتی ہے ۔
(3) سفید رنگ : پاکی کا استعارہ ، روح کا امین ، اعتماد ، حقائق  پسند ، معتدل ، غیر جانب دار ،  معلومات سے متعلق سوچ اور ضرورتوں کو جاننے والا ۔
(4) زرد رنگ : دھوپ کا رنگ پیلا ہوتا ہے ۔  مثبت سوچ کا مظہر  اور امید کا مرجع ، تخلیقی سوچوں کا مبداء ، دھوپ کی طرح روشن پہلو لیے ہوئے  ۔۔۔ خوشیاں Enjoyment اور اس کے لیے مواقع فراہم کرتا ۔ عروس کو ہلدی کے رنگ میں میں رنگ دیتا ہے یہ Yellow colour.
(5) سرخ رنگ ۔ رنگ حنا ۔ محبت ، جوش ،  شہوت  انگیزی Lust ، جذبات کا اظہار و احساسات کا آئینہ ۔ غصہ ، ناراضگی کا اظہار بھی کرتا ہے  اور  موجودہ حالات کو جذبات کی نظر سے دیکھتا بھی ہے ۔
سیاہ رنگ ۔ black colour. گہرا سنجیدہ ، محتاط ، حدود متعین کرنے اور نقصان سے خبردار کرتا  ہے ۔ کمزوریوں اور خامیوں پر روک لگاتا ہے  ۔ زیادہ  بڑھ جائے تو بوجھل  ہو جا تا ہے ۔ 

*رنگوں کی سوچوں میں رشتوں کی تجلیاتِ* 

تو پھر انتظار کس بات کا ہے؟ ۔ آئیے بے رنگی و ویرانی کو رنگوں کی بارش  میں رفاقتوں  کے قوس قزح کے ساتھ ازدواجی زندگی کے کینواس پر محبت کی پینٹنگ کیجیے ۔ پہنیے  چھے  مختلف رنگوں کی جذباتی کیپ اور وجدان  حاصل کیجیے زندگی کا  ۔ رنگوں کے   نفسیاتی اثرات اور ان کی بو قلمونی کا ، نیلا ، پیلا ، کالا ، سرخ ، سبز اور سفید رنگ ۔۔۔ 
رنگ  +  سوچ  =  جذباتی ہم آنگی کی فضا

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان