*"سکینت " فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کے اصول و ضوابط*Roles and Regulations* (Sakeenat Family Counseling Centre, Govandi ( w) Mumbai).400043فون: 9224599910 | ای میل: abdulazimmku@gmail.com

*"سکینت " فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کے اصول و ضوابط*Roles and Regulations* 

(Sakeenat Family Counseling Centre, Govandi ( w) Mumbai).400043
فون: 9224599910 | ای میل: abdulazimmku@gmail.com
********************************
*1۔ مرکز کے اغراض و مقاصد*

ازدواجی ، طلاق ، خلع   علحیدگی سے بچاؤ کی حکمتیں ، خاندانی ، سماجی اور نفسیاتی مسائل میں اسلامی و پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرنا ۔
افراد و خاندانوں کو متوازن ، پر سکون اور با اخلاق زندگی گزارنے میں مدد دینا ۔
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صلح ،  رفاقت  (Companionship) مفاہمت( Reconciliation) , مصالحت (Adjustment) ، موافقت (Compatibility)  , برداشت (Tolerance) اور اصلاحِ باطن Self) . (purification کو فروغ دینا ۔
2۔ خدمات کی نوعیت
انفرادی و اجتماعی کاؤنسلنگ ۔
ازدواجی تنازعات کی ثالثی
والدین اور بچوں کے تعلقات کی رہنمائی ۔
نشہ ، غصہ ، جنسی الجھن ، اور ذہنی دباؤ ، علیحدگی  ، مداخلت ، تربیت ، عورتوں کی ملازمت سے پیدا گھریلو مسائل ، جیسے مسائل  میں  مشورہ ۔
آن لائن و آمنے سامنے نشستیں (بذریعہ فون ، ویڈیو کال ، یا ملاقات)
*3۔ رجسٹریشن اور رازداری*
ہر مراجع (کلائنٹ) کا رجسٹریشن لازمی ہے ۔
تمام معلومات خفیہ رکھی جائیں گی ، ان کا افشاء اسلامی اخلاق اور قانون کے مطابق ممنوع ہے ۔
کلائنٹ کی اجازت کے بغیر کوئی تفصیل کسی تیسرے فریق کو نہیں دی جائے گی (سوائے قانونی مجبوریوں کے) ۔
*4۔ وقت اور نظامِ ملاقات*
ملاقات صرف طے شدہ وقت پر ہوگی ۔
وقت کی پابندی کلائنٹ اور کاؤنسلر دونوں کے لیے ضروری ہے ۔
ہر نشست کی مدت : 30 سے 60 منٹ ۔
*5۔ کاؤنسلر کا رویّہ و اہلیت*
کاؤنسلرز اسلامی اخلاق ، شریعت اور نفسیاتی اصولوں سے آشنا ہوں گے ۔
غیرجانبداری ، ہمدردی ، اور سنجیدگی سے ہر کیس کو سنا جائے گا ۔
کاؤنسلر کلائنٹ پر کوئی رائے مسلط نہیں کرے گا ، بلکہ رہنمائی و تشویق کرے گا۔
*6۔ کلائنٹ کے لیے ہدایات*
کلائنٹ کو سچائی ، نرمی اور تعاون کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی ۔
الزامات ، توہین آمیز زبان یا غیر مناسب برتاؤ ممنوع ہے ۔
* بار بار وقت کی خلاف ورزی یا بدسلوکی کی صورت میں مرکز خدمات روک سکتا ہے ۔
*7۔ اسلامی رہنمائی کی نوعیت*
قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کی جائے گی ۔
* فتویٰ دینے کا اختیار صرف مستند مفتی کو ہوگا ، عام کاؤنسلر صرف رہنمائی فراہم کرے گا ۔
نفسیاتی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ ، رفاقتی ، جنسی  ہم آہنگی  کا  جذباتی شعور  ،  اجاگر کیا جائے گا ۔ Toxic رویے ، تنازعات  ، اختلافات ، ڈیجیٹل دور کے جدید چیلینجیز ، جذباتی انقطاع ، زندگی میں سکون ، آنا ego , بدگمانی ، لاعلمی ، نفسیاتی اسباب کو سمجھ کر مفید مشورے ۔ ۔۔  
*8۔ فیس و عطیات*
ابتدائی نشست مفت یا معمولی فیس کے ساتھ۔
تفصیلی کیسز یا طویل سیشنز پر حسبِ ضرورت معمولی معاوضہ یا تعاون۔
عطیات مرکز کی فلاحی سرگرمیوں کے لیے قبول کیے جا سکتے ہیں۔
*9۔ ریکارڈنگ و دستاویزات*
کسی نشست کی ریکارڈنگ یا اشاعت مرکز کی اجازت کے بغیر منع ہے۔
مرکز اپنی تحقیق ، تربیت یا رپورٹنگ کے لیے گمنام ڈیٹا استعمال کر سکتا ہے ۔
*10۔ مرکز کے دائرہ کار کی حدود*
یہ مرکز قانونی ، مالیاتی یا میڈیکل مشورہ نہیں دیتا ۔

ضرورت پڑنے پر متعلقہ ماہرین یا اداروں سے رجوع کی تجویز دی جائے گی ۔
*11۔ اخلاقی ضوابط*
مکمل اسلامی لباس ، گفتگو اور ماحول کا خیال رکھا جائے گا ۔
مرد و زن کے درمیان پردے اور شریعت کی مکمل پاسداری کی جائے گی ۔
غیر اخلاقی یا غیر شرعی تعلقات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔
*12۔ تربیتی و آگاہی پروگرام*
مرکز وقتاً فوقتاً اسلامی خاندانی نظام ، ازدواجی زندگی ، والدین و بچوں کے تعلقات پر ورکشاپس ، لیکچرز ، اور لٹریچر کا اہتمام کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

*ازدواجی مسرتیں*(2)Happiness in Marriage

تصانیف مولانامودودی

برادران انصار واعوان